سکھر، پی ایس ٹی پاس امیدواروں کا تاحال آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاج‘علامتی قبر کھود کر اپنے آپ کو زندہ دفن کردیا

ہفتہ 12 جنوری 2013 19:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) سکھر میں پی ایس ٹی پاس امیدواروں کی جانب سے تاحال آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاجی‘علامتی قبر کھود کر اپنے آپ کو زندہ دفن کردیا،سکھر پریس کلب کے سامنے پی ایس ٹی پاس امیدواروں کی جانب سے ایک عرصے سے محکمہ ایجوکیشن کے خلاف احتجاج جاری ہے آج کے انوکھے احتجاج میں پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے علامتی قبر کھود کر خود کو اس میں دفن کرنے کا ڈرامہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے پیسے لیکر آفر لیٹر دئیے جارہے ہیں مگر ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسرنا انصافی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ‘وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس افتخار چوہدری سے انصاف کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں