پیر صاحب پگارا سے کسی بھی وقت مذکرات کریں گے: قائم علی شاہ

ہفتہ 19 جنوری 2013 18:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں پیر صاحب پگارا فی الحال ناراض ہیں پھر بھی ان سے مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا مذاکرات خواہ کامیاب نہ ہوں لیکن مذاکرات سے تلخیاں ضرور کم ہوتی ہیں شہید بھٹو کی راہ پر چلتے ہوئے اس راستے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے، اتحادی مل کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ٹارگٹ کلنگ ایک دو پر آ گئی ہے باقی قتل آپس کی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن حلقہ بندی اور نئی ووٹر لسٹیں تیار کر رہا ہے اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑی تعداد میں خسرہ کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں