خسرہ سے مزید ایک بچہ جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد 280ہو گئی

اتوار 20 جنوری 2013 13:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2013ء) سندھ میں خسرہ کے وبا تا حال بے قابو ہے، کشمور میں خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، سندھ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو اسی سے زائد ہوگئی۔سندھ بھر میں خسرہ کےمہلک اور وبائی مرض سے ننھی کلیاں مسلسل مرجھا رہی ہیں اورماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں ۔ کشمور کے علاقے تنگوانی میں چار سالہ بچہ خسرہ سے جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سندھ میں اب تک خسرہ سے دو سو اسی سے زائد بچے جان کی باز ی ہار چکے ہیں ۔ کشمور ،تنگوانی ،جیکب آباد،راجن پور ،لاڑکانہ اور بدین خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔کراچی سمیت ملک کے دیگر شہریوں میں خسرے نے بچوں کو متاثر کیاہے اور خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں دواؤں کی کمی کا بھی سامنا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کئی علاقوں میں خسرہ کی ویکسینیشن کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں