اپوزیشن کےساتھ مل کرنگراں حکومت بنائیں گے،قائم علی شاہ

اتوار 20 جنوری 2013 15:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2013ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق نگراں حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشاورت سے بنائیں گے اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد ساٹھ سے نوے دن کے اندر اندر فیئر اینڈفری الیکشن ہونگے۔سکھر میں ہندوں کے تاریخی مندر سادھ بیلہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پہلے سندھ میں کوئی اپوزیشن نہیں تھیں اب بنی ہے۔

(جاری ہے)

آئین کے مطابق اسپیکر اپوزیشن لیڈر نامزدکریں گے۔انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف دو ماہ کے لئے گورنر راج لگا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دیں ہیں جو ترقیاتی کام پچھلے پانچ سال میں ہوئے ہیں وہ گزشتہ تیس سال میں نہیں ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت کے باعث ن لیگ سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کر بات کرتے ہیں جب وہ آئیں گے تو دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں