سکھر، تنخواہوں کی گزشتہ چار ماہ سے عدم ادائیگی کے خلاف سینکڑوں احتجاجی ریلی

منگل 22 جنوری 2013 19:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22جنوری۔2013ء) چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی و دیگر سہولیات کے حصول کیلئے شہید بے نظیر یوتھ ڈویلپمنٹ کے تحت سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں اپنے فرائض کی ادائیگی سر انجام دینے والے اسٹاف کی بڑی تعداد نے جاوید مہر ، نثار علی ، خیر محمد و دیگر کی قیادت میں سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج اسپتال سکھر سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور جی ایم سی انتظامیہ اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے افسران کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں شہید بے نظیر یوتھ ڈویلپمنٹ کے تحت کام کرنے والے اسٹوڈنٹس و پیرا میڈیکل اسٹاف کو تنخواہیں اور دیگر مراعات فراہم کی جا رہی ہے مگر سکھر کے پیرا میڈیکل اسٹا ف کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا جا رہا ہے ہمیں بنیادی سہولتیں تو درکنارمسلسل چار ماہ سے تنخواہیں کے لئے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں مگر تنخواہیں نہیں ملی جس کے باعث ہم لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں گھر کی کفالت کرنا مشکل ہے ڈپریشن کی حالت میں مریضوں کی دیکھ بھال ممکن نہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت صوبائی وزیر صحت و دیگر افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح سکھر کے ینگ ڈاکٹرز کو بنیادی سہولتوں کیساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدمات کرے بصورت دیگر اپنے مطالبات کے حصول کیلئے سکھر کے ڈاکٹرز کام چھور ہٹرتال پر مجبور ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں