سندھ میں پیپلز پا رٹی کو اپنی مرضی کا لیڈر آف دی اپوزیشن نہیں لا نے دیں گے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے مسلم لیگ (ف) کو رٹ میں گئی ، اس کے فیصلے کا انتظا ر ہے ،ہمارے پاس اس حوا لے سے دیگر آپشن بھی مو جود ہیں، مسلم لیگ (ن ) سندھ کے صدر غوث علی شاہ کی پیر علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 28 جنوری 2013 22:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن ) سندھ کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پا رٹی کو اپنی مرضی کا لیڈر آف دی اپوزیشن نہیں لا نے دیں گے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے مسلم لیگ فنکشنل کو رٹ میں گئی ہے اس کے فیصلے کا انتظا ر ہے تاہم ہمارے پاس اس حوا لے سے دیگر آپشن بھی مو جود ہیں ۔

وہ پیر کو مسلم لیگ کے رہنما سید پیر علی شاہ سے ان کی والدہ ما جدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اتحا د کے لیے ہم صرف ان جما عتوں سے بات کر رہے ہیں جو حکو متی اتحاد کا حصہ نہیں ہے تا ہم ایم کیو ایم حکو متی اتحا د کا حصہ ہے وہ مڈل کلاس لو گوں کی نم ائندہ جما عت ہے تو اسے تو پہلے ہی حکو مت سے علیحدہ ہو جا نا چا ہیئے تھاان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے نام ابھی تجویز نہیں کیے تاہم کچھ دنوں میں نام تجویز کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ہم کو ئی لانگ ما رچ نہیں کر رہے صرف دہرنا دیں گے اور حکو مت کو مجبور کریں گے کہ وہ نگران سیٹ اپ کے لیے قانون پر عملدرآمد کر ے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد لانگ ما رچ میں ڈارمہ بنا نے کی کو شش کی گئی مگر جب انہوں نے دیکھا کہ تمام اپوزیشن جما عتوں کی آل پا رٹیز کا نفرنس کی وجہ سے ان کی ہوا نکل گئی اور ان کو یہ سارا ڈرامہ واپس کرنا پڑاانہوں نے کہا کہ سندھ میں اتحا د کے لیے فنکشنل لیگ ، این پی پی، اور قوم پرست و مذہبی جما عتوں سے مذکرات جا ری ہیں چند دنوں میں اتحا د سائن ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ سندھ میں فنکشنل لیگ مضبوط و طاقتوراپوزیشن کا کردار ادا کرر ہی ہے اور دنای کو بتا رہی ہے کہ سندھ میں پیپلز پا رٹی کے علاوہ بھی عنا صر مو جود ہیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں