سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے اربوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 10شہروں میں صوبائی محکموں کے بجلی کے سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے

بدھ 30 جنوری 2013 21:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جنوری۔ 2013ء) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے اربوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر سکھر ،خیرپور، رانی پور، قمبر شہدادکوٹ ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، نوشہرہ فیروز، اور دادو میں صوبائی محکموں کے بجلی کے سینکڑوں کنکشن منقطع کردئے ہیں ، جس میں اسٹریٹ لائٹ بھی شامل ہیں ، سیپکو چیف نور احمد دایو کے مطابق ڈھائی سال کے دوان سندھ حکومت کے مختلف محکموں پر ستائس ارب کے واجبات تھے جبکہ ان واجبات میں سے نو ارب روپوں کی ادائیگی ہوچکی ہے ، تاہم اب بھی اٹھارہ ارب ابھی بھی تاحال واجبات ہیں ، جبکہ ان بجلی کے بل کے بارے میں سندھ حکومت کو تحفظات ہیں ، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ کنیکشن ہمارے نہیں ہیں ، جبکہ میٹر بھی خراب اور ریڈنگ بھی زائد ہوئی ہے ، سیپکو چیف نے بتایا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک سروے کرایا جائے گا جو پندرہ دن کے اندر رپورٹ دے گا، سروے ٹیم میں سندھ حکومت کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

سیپکو چیف کے مطابق سندھ حکومت کا خیال ہے کہ ایرگیشن ، ریوینیو سمیت دیگر کالونیوں کے رہائشیوں کو بجلی کے بل کی ادئیگی خود کرنی چاہئے ، سیپکو ترجمان کے مطابق نوے کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر سٹی سکھر کے باسٹھ ، پرانا سکھر کے سات کنیکشن کاٹے گئے ہیں جس میں تین میونسپل ڈسپینسریاں بھی شامل ہیں ، اسکے علاوہ بیراج کالونی نو کروڑ ، اسکارپ کالونی پر سات کروڑ واجب الادا ہیں ، میونسپل انتظامیہ خیرپورپر اٹھارہ کروڑ روپے ، رانی پور محکمہ آبپاشی پر ، تعلیم اور ڈسپینسریوں پر اکتالیس لاکھ روپے ، قمبر شہداد کوٹ میں 29 سرکاری کنیکشن کاٹے گئے ہیں جن پر 88لاکھ 63ہزار رپوے واجب الادا ہیں ، شکارپور میں کاروائی کرتے ہوئے 81 کنیکشن کاٹے گئے ہیں جن پر 41 کروڑ 13 لاکھ واجب الاداہیں، جیکب آباد میں 27 کنیکشن کاٹے ہیں ، جن پر 49 کروڑ 32 لاکھ واجب الادا ہیں ، گھوٹکی ضلع میں 62 کنیکشن کاٹے گئے ہیں جن پر 10 کروڑ 22 ہزار واجب الادا ہیں ،اسی طرح دادو نوشہرہ فیروز ، کندھکوٹ کشمور میں سرکاری محکموں پر واجب الادا بل ادا کرنے پر کنیکشن کاٹے جارہے ہیں ، سیپکو نے جن محکموں کی بجلی کاٹی ہیں ، اس میں تعلقہ میونسپل ایڈمنستریشن ،تعلیم ، ریوینیو کالونیاں ، ایریگیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں