اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئیے،خورشید شاہ

ہفتہ 2 فروری 2013 18:28

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1فروری۔ 2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئیے۔ پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

سکھر میں یوٹیلیٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ آخری دن تک قانون سازی کر سکتی ہے۔ فیصلے جذبات سے نہیں ذہن سے کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک ہر چیز کو برداشت کیا۔ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے افراتفری پھیلے۔ پارلیمنٹ پر تنقید نہیں کی جانی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں