سکھر، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران شہید فوجی جوان پورے اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 3 فروری 2013 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) دہشت گردوں کے کلاف کاروائی کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوان شہید علی گل کو آرمی اعزاز کیساتھ اسکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا گذشتہ روز سرائے نورنگ لکھی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان شہید علی گل ولد امام الدین خالدی کی نمازہ جنازہ اس کے آبائی گاؤں یوسف خالدی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آرمی افسران ،سول سوسائٹی کے افراد سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا واضع رہے کہ شہید علی گل خالدی نے 1983میں پیدا ہوا اور 2001میں ملک کی حفاظت کے خاطر پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی اور گذشتہ روز لکھی مروت کے مقام پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہادت حاصل کی شہید علی گل نے پسماندگان میں بیواہ ،دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیف جسٹس آف پاکستان ، جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف و دیگر افسران کی جانب سے شہید کی آخری رسومات کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئیپھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سلامی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں