ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اسٹاف ورکرز ایسوسی ایشن کی 8ماہ سے تنخواہیں اورپنشن نہ ملنے کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال، دفاتر کی مکمل تالا بندی ، میونسپل ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 فروری 2013 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی (اسٹاف ورکرز ایسوسی ایشن) کی جانب سے سے آٹھ ماہ سے پنشن اور ساتھ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کی مکمل تالا بندی کر کے میونسپل ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور دھرنا دیا گیا احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت ،شبیر اعوان ، عالم سومرو ، گلبہار شیخ ، چوہدری شفاعت ، و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر مظاہرین نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو کے خلاف نعروں پر مبنی ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے ملازمین نے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہم کے خلاف شدید نعرے بازیبھی کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ گذر چکے ہیں ہمیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے آئے دن جھوٹے دلاسے دیئے جا رہے ہیں ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے نااہل افسران کی غلط پالیسیوں کی باعث ہم پینشنرز کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں اب تو نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے مگر افسران یا حکومتی نمائندگان کو اس مسئلے کی جانب توجہ دینے کی فرصت نہیں اب تو دوستوں اور عزیزوں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے مجبوری کے تحت احتجاج پر مجبور ہیں مگر ساتھ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور تنخواہیں کے سبب ذہنی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ سندھ اور نمائندگان سکھر سے پروز اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پینشن اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کیلئے اقدام کئے جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں