سکھر، پو لیس کے 36اے ایس آئیزکو سب انسپکٹر اور پچاس ہیڈ کا نسٹیبلوں کو ترقی دے کر اے ایس آئیز بنا دیا گیا

بدھ 13 فروری 2013 23:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13فروری۔ 2013ء) سکھر ڈویژن میں پو لیس کے 36اے ایس آئیز کو ترقی دے کر سب انسپکٹر اور پچاس ہیڈ کا نسٹیبلوں کو ترقی دے کر اے ایس آئیز بنا دیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب سکھر کے پو لیس ہیڈ کو ارٹر میں ہو ئی جس میں سکھر کے ڈی آئی جی ڈا کٹر امیر شیخ نے ان پو لیس کے افسران اور ہلکا روں کو ترقیاں دیں ترقیاں پا نے وا لے افسران کا تعلق سکھر ، خیرپور، نو شہرو فیروز اور گھو ٹکی اضلاع سے ہے تقریب میں سکھر کے ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ ، خیر پو ر کے ایس ایس پی عرفان بلو چ ودیگر نے بھی شر کت کی اس مو قع پر ڈی آئی جی سکھرڈا کٹر امیر شیخ نے خطاب کرتے ہو ئے ترقی پا نے وا لے پو لیس کے افسران کو مبا رکبا د دی اورکہا کہ پو لیس کی کا رکردگی بہتر ہو رہی ہے تاہم اس میں بہتری کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس لیے پو لیس افسران و اہلکا راپنا رویہ درست کر لیں اورعوام کو شکا یت کا موقعہ نہ دیں اگر کو ئی شکا یت آئی تو اس پر فو ری کا روائی ہو گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور معا شرتی برا ئیوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کو ئی رعایت نہ برتی جا ئے بلکہ ان کے خلا ف گھیرا تنگ کیا جا ئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا یا جا ئے اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئے گی تقریب سے ایس ایس پی سکھر سید پیر محمد شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں