سکھر اور گر دو نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،برساتی پا نی جمع،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے نساسک کے دعووں کی قلعی کھول دی

جمعہ 15 فروری 2013 18:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) سکھر اور گر دو نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ مو سلا دھارو ہلکی بارش کا سلسلہ جا ری ،بجلی و ٹیلیفون سمیت دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ،سکھر کے مختلف علاقوں میں برساتی پا نی جمع،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے نساسک کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔سکھرشہر اور ضلع کے دیگر شہروں روہڑی ، پنو عاقل ، صالح پٹ ودیگر میں ہواؤں کے ساتھ جمعرات رات دیر سے سے شروع ہو نے والی مو سلا دھاراور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی طرح بارش کی بھی آنکھ مچولی جاری رہنے کی وجہ سے سے انسانی زندگی مفلوج بن رہ گئی ہے بارش کی وجہ سے بجلی و ٹیلیفون سمیت دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کرر ہ گیا ہے اور کئی فیڈر ٹرپ ہو گئے جس کی وجہ شہر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہو گیا رات گئے سے جا ری رہنے والی بارش نے سکھر انتظامیہ کی جانب سے صفا ئی و نکاسی آب کے بہتر نظام کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر ، شاہی بازار ۔ فرئیر روڈ ، تھلہ ، موچی بازار ، ایوب گیٹ ، قریشی روڈ ، پرانہ سکھر سمیت نیو تعلقہ کے کئی علاقوں میں بارش کا پا نی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے لو گوں کو آمدورفت میں سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب بارش کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متا ثر ہو ئی ہے اور ٹرینیں گھنٹو ں تا خیر سے رو ہڑی اسٹیشن پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں