وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے سکھر کے مختلف علاقوں میں ایک دن میں چھ منصوبوں کا افتتاح کر کے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی دوڑیں لگا دیں ، متعلقہ حکام کوالیکشن سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایات

ہفتہ 16 فروری 2013 22:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سکھر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں چھ منصوبوں کا افتتاح کر کے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی دوڑیں لگا دیں مذکورہ انجنیئر اور ٹھیکدار کوالیکشن سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایات کر دی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد نے ہفتہ کے روز ایک ہی دن میں سکھر میں جاری چھ ترقیاتی منصوبوں کا ہنگامی افتتاح کر کے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی دوڑیں لگا دی سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر کی آمد کی اطلاع پر سکھر میں کئی روز سے بند ہونے والے کام بھی دوبارہشروع ہوگئے اور متعلقہ ٹھیکداروں اور انجنیئرز نے ہنگامی طور پر مزدور لگا کر ایک ہی دن میں دو ماہ کا کام مکمل کر دیا وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سب سے پہلے چھوہارا مارکیٹ سٹرک کی تعمیر کا افتتاح کر نے کے بعد پنو عاقل میں سٹرک کا افتتاح کیا اور بعد ازیں انہوں نے سکھر کے علاقے بندر وال پر بندر وال بیوٹی فیکشن کیلئے جاری منصوبے کا افتتاح کیا اور مکرانی مسجد کی ازسر نو تعمیر کیلئے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد مکرانی مسجد کی از سر نو تعمیرکا افتتاح کیا اور شکارپور پھاٹک کے قریب ریلوئے لائن کے اطراف میں خالد خان پارک کا بھی افتتاح کیا ایک ہی دن میں چھ سے ساتھ ترقیاتی کاموں کے افتتاح نے شہریوں اور سماجی تنظیموں کو حیران کر دیا اوروفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے افتتاح کو سکھر کے لئے ایم این اے کی سیٹ کیلئے جدوجہدکی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں