حکومت کاالیکشن سے پہلے50ہزارپلاٹوں کی بندربانٹ کاپروگرام ، الیکشن سے قبل 50ہزار پلاٹوں کی بندربانٹ پری پول رگنگ ہے،الیکشن کمیشن نوٹس لے، متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے،یہ الزام کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں لگایا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 فروری 2013 13:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 18فروری 2013ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے کارکنوں کے درمیان الیکشن سے پہلے سندھ میں 50 ہزار پلاٹوں کی بندر بانٹ کا پروگرام بنایا ہے۔ سکھرمیں ایئرپورٹ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن سے قبل 50ہزار پلاٹوں کی بندربانٹ پری پول رگنگ ہے۔

الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعت متحدہ نے حکومت سے علیحدہ ہوتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے،یہ الزام کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں لگایا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھاکہ بلوچستان میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے،آئے دن بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کرسکی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت اس پر دہشتگردوں کی سرپرستی کا الزام لگا رہی ہے تو کراچی میں امن کیسے ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں