سانحہ کوئٹہ کیخلاف مسلم لیگ (ف ) سکھر کی ریلی

پیر 18 فروری 2013 21:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18فروری۔2013ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ف ) سکھر سٹی کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے سٹی صدر انیل بھٹی ، بچل مری و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں تیر چوک سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں واقعہ کی مذمت پر تحریرپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس ،موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان میں امن کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے کراچی کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردوں نے کوئٹہ میں قتل و غارت شروع کر دی ہے جو حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں