سانحہ کوئٹہ کیخلاف ہڑتال پر ملے جلے رد عمل کا اظہار، سکھر میں چندکاروبای مراکزبند، کچھ کھلے رہے ، ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی، پٹرول پمپ بند رہے

پیر 18 فروری 2013 21:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18فروری۔2013ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جا نب سے کو ئٹہ واقعہ کے خلاف دی گئی کال پر سکھر شہر میں ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا شہر کے کچھ تجا رتی و کا روبا ری مراکز گھنٹہ گھر ، صرافہ بازار ، شاہی بازار ، فرئیر روڈ، تھلہ ، کپڑا مارکیٹ، اناج بازار، تمباکو بازار ، مرچ بازار ، شہید گنج ، غریب آباد بند رہے جبکہ کچھ کھلے رہے شیعہ کارکنان کی رہنماؤں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا گشت دکانیں بند کرانے کی کو ششیں کی گئیں جس کی وجہ سے کچھ دیر تک دکا نیں بند رہنے کے بعد دوبا رہ کھل گئیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہو گئی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جا ری رہی اور شہر کے پیٹرول پمپ بھی بند رہے سکھر انتظا میہ کی جا نب سے اس مو قع پرکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے تھے پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت با زاروں ، سڑ کوں پر تعینات کی گئی تھی تاہم کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں