انتخابات 26یا 27مئی سے قبل ہو جائیں گے :خورشید شاہ

اتوار 24 فروری 2013 14:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ نگران حکومت کے لیے اپنے نام دے،انتخابات 26 ،27مئی سے قبل ہو جائیں گے ۔اسمبلیاں 16مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی۔

(جاری ہے)

سکھر پریس کلب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گورنر سندھ چاہیں تو ملاقات ہو جائے گی،پانچ سال سے ایک منٹ آگے نہیں جائیں گے ۔بلوچ عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ الیکشن فوجی سیکیورٹی میں کرائے جائیں،جنوبی پنجاب کے لوگ دیکھیں کہ کون ان کے لیے لڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتدار نہ ملے اہم نہیں،جمہوریت کا استحکام ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں