ایم کیو ایم نگراں حکومت کےلئےنام پیش کرے،خورشید شاہ

اتوار 24 فروری 2013 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہاہے الیکشن میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی، پولیس کےساتھ فوج بھی تعینات کی جائےگی، ایم کیو ایم نگراں حکومت کےلئےاپنےنمائندوں کےنام پیش کرے۔

(جاری ہے)

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیرخورشید شاہ کا کہنا تھا الیکشن وقت پر ہوں گے، حکومت مقررہ مدت سے ایک گھنٹہ بھی آگے پیچھےنہیں ہوگی، انتخابات کے موقع پر پولیس کےساتھ فوج بھی تعینات کی جائےگی، اسمبلیاں سولہ مارچ کوتحلیل ہوجائیں گی ،ایم کیو ایم نگراں حکومت کےلئےاپنےنمائندوں کےنام پیش کرے۔

انھوں نے کہا ہم عوامی امنگوں کےمطابق فیصلےکرتے ہیں، بلدیاتی نظام میں تبدیلی عوام کی مرضی سےکی گئی، بلوچستان میں حکومت بحال کرنےکا فیصلہ بھی جلدہوجائےگا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا پنجاب میں نیاصوبہ بنانے سےمتعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نےبل پاس کرلیا،جلدسینیٹ میں پیش کردیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں