نگران سیٹ اپ کا کسی طو ر حصہ نہیں بنو ں گا‘ پیپلز پارٹی اور اس کا اتحادیوں کی تمام حکومتیں کر پٹ ہیں ‘ پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم پریمی جوڑا ہیں انہوں نے ساتھ مر نے جینے کی قسمیں کھا رکھی ہیں‘ پی پی پی اب ایک سندھ دشمن جماعت بن چکی ہے اس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک اور سندھ کیساتھ زیادتیوں کی حد کر دی ہے ،اقتدار سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت کی ہے،مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

منگل 26 فروری 2013 15:33

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26فروری 2013ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کا کسی طو ر حصہ نہیں بنو ں گا‘ پیپلز پارٹی اور اس کا اتحادیوں کی تمام حکومتیں کر پٹ ہیں ‘ پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم پریمی جوڑا ہیں انہوں نے ساتھ مر نے جینے کی قسمیں کھا رکھی ہیں‘ پی پی پی اب ایک سندھ دشمن جماعت بن چکی ہے اس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک اور سندھ کیساتھ زیادتیوں کی حد کر دی ہے ،اقتدار سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتا رہونگا ۔

وہ منگل کو یہاں ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی ڈھونگ ہے یہ سب ڈھونگ نگراں سیٹ اپ کیلئے کیا جا رہا ہے تاکہ الیکشن میں ایک بار پار پھر اپنی مرضی سے دھاندلیاں کراکر دوبارہ اقتدار حاصل کر کے ملک اور عوام کے پیٹ میں خنجر گھونپا جا سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ کی عوام نے دوہرے بلدیاتی نظام کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا مگر ہمارے حکمران عوام کی ناراضگی کا راپ الاپ کر اس کو عوامی رضامندی ظاہر کر رہے ہیں جو ایک شرمناک بات ہے دوہرے بلدیاتی نظام کے بل پاس کرنے سے قبل کیا انہوں نے عوام کی رائے لی تھی اب کہتے ہیں عوام کیلئے قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کرسکی ہے موجودہ حکومت کرپشن میں دھت ہو کر پاکستان کی عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے اور اس سے عوامی ریلیف کی کوئی امید بھی نہیں کی جاسکتی ہم پر عوام کی خدمت کی اہم ذمہ داری ہے اقتدار میں ہویا نہ ہو عوام کی خدمت جاری رکھے گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں