سکھر ،روہڑی کے قریب بھائی نے بہن کو کاری قرار دیکر قتل کر دیا

بدھ 27 فروری 2013 19:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27فروری۔2013ء) روہڑی کے قریب بھائی نے بہن کو کاری قرار دیکر قتل کر دیا ،روہڑی کے علاقے دبر تھانے کی حدگاؤں ربنواز منگریو میں ایک شخص علی خان منگریو نے اپنی شادی شدہ بہن 25سالہ ڈینل زوجہ اسماعیل منگریو کو علاقے کے ایک شخص کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کا الزام لگا کر بندوق کے فائر کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مقتولہ کی نعش تحویل میں لے لی اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال روہڑی اسپتال پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مقتولہ کے چہرے پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں