پاکستان سمیت پوری دنیادہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،مشکل حالات میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنا ہے، دشمن اپنے ناپاک ارادوں کے حصول کے لئے زیر زمین سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تباہ کن سیلاب میں پاک فوج نے مثالی نوعیت کا کردار ادا کیا ، جنرل آفیسر کمانڈر پنو عاقل چھاؤنی21 ڈویژن میجر جنرل نوید احمد کا سندھی سپیشل ریکروٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
جمعہ 1 مارچ 2013 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا اصل مقصد سرزمین پاک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ تربیت میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے ریکروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے دینی اور قومی اعزاز حاصل کیا ہے وہیں پر ایک کڑی آزمائش میں ایک سچے مجاہد کی طرح دن رات لگن،جانفشانی اور خلوص نیت سے کام کرکے دین و ملت کا نام روشن کرنا ہے اور ضرورت کے وقت اپنا تن، من اور دھن اس کی عزت و قار پر قربان کرنا ہے اور پاک فوج کا ماضی بہترین فوجی روایات کا حامل رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاک فوج ان کو زندہ رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 2010 ، 2011 اور2012 کے تباہ کن سیلاب میں پاک فوج نے مثالی نوعیت کا کردار ادا کیا سینکڑوں جانیں ضایع ہوئی لاکھوں لوگ بے گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں جہاں پاک فوج نے دن رات ایک کرکے ہر دشوار گزار مقامات تک امداد پہنچائی ،مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت و طبی امداد اور ادویات فراہم کیں تمام ضلعوں میں آرمی ریلیف کیمپوں کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج مصیبت کی ہر گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ فوج نے سندھی ریکروٹس کی بھرتی میں خصوصی دلچسپی لی جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کے نوجوانوں نے فوج میں شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے ریکروٹس کے نظم و ضبط اور پریڈ کا معیار دیکھ کر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین تربیت کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر میجر جنرل نوید احمد نے دوران تربیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو انعامات اور شیلڈ ز دیئے۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سکھر ہائی کورٹ کی مارکیٹ کمیٹی ملازمین کی درخواست پر سماعت
ڈی آئی جی سکھر کا نیشنل پریس کلب کا دوره ، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی
محکمہ اطلاعات سندھ نے عزیز احمد ہکڑو كو ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر تعینات کر دیا
اروڑ یونیورسٹی میں دو روزه بین الاقوامی كانفرنس کا آغاز ، کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے افتتاح کیا
گھوٹکی کے قریب کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ٌمحکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد
ًمعمر خاتون کی دکان پر قبضے کے خلاف احتجاج ویڈیو وائرل،ایس پی ریلوئے کا نوٹس،رپورٹ طلب
qاروڑ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
ٴْ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے کیخلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کا احتجاج
تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی، ٹکر محلہ سے تین ملزمان گرفتار
ج*مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری
گ*حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے