سپریم کورٹ کی ہدایت پرفرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کا سکولز کا دورہ، حاضری رجسٹر چیک کئے،اسا تذہ سے ملا قات ،گورنمنٹ اسلامیہ سکول کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 5 مارچ 2013 19:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مارچ۔2013ء) سپریم کو رٹ کی جا نب سے سندھ میں تعلیم اسکو لوں کے حوا لے سے جا ری کیے گئے احکا ما ت کی رو شنی میں سکھر کے فر سٹ ایڈیشنل سیشن جج آنند رام نے ایس ڈی ایم سکھر اعجاز ہا لیپوٹو اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ سکھر شہر کے مختلف اسکولوں جن میں الفلاح ہا ئی اسکول ، گو رنمنٹ ہا ئی اسکول سکھر ، گو رنمنٹ اسلامیہ ہا ئی اسکول سکھر ، گو رنمنٹ پر ائمری اسکو ل سکھر و دیگر اسکو ل شامل تھے کے علا وہ شہر کے مختلف ہا ئی و پرائمری بوائز و گرلز اسکو لوں کا دورہ کیافر سٹ ایڈیشنل سیشن جج نے اسکو لو ں کے دورے کے موقع پرحا ضری رجسٹر چیک کیے اوراسا تذہ سے ملا قات کی اور ان سے ان کے مسائل معلوم کیے انہوں نے کلاس رومز کا دورہ کیا اور اس مو قع پر اسا تذہ کو ہدا یا ت بھی جا ری کیں کہ وہ اپنے پیشے سے سچا ئی برتیں اور اپنے فرا ئض پو ری ایما نداری سے انجام دیں اور بچوں کے ساتھ شفقت برتیں ان کے ساتھ سختی سے نہ پیش آئیں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے سکھر کے مین ہا ئی اسکو ل کے کلا س رومز کے دورے کے موقع پر دیکھا کہ مختلف کلاس رومز کی چھتوں کے پلا ستر اکھڑے ہو ئے تھے جبکہ وہاں پر مو جود افراد نے ان کو بتا یا کہ یہان پر با رہ سال سے کو ئی ہیڈ ٹیچر ہی نہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ اسکول میں فرش کی جگہ مٹی بچھی ہو ئی ہے انہوں نے گو رنمنٹ اسلامیہ اسکول کے دورے کے موقع پر وہاں پر جا ری ترقیا تی کام کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو کام تیز کر نے کی بھی ہدا یت کی اور اسکو لوں کی حا لت زار پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں