نگران وزیر اعظم کا عہدہ قبول کر نے کو تیا ر ہوں ، پیپلز پا رٹی کے پا س کو ئی سبب نہیں کہ وہ میرے نام پر اتفا ق نہ کر ے ،ساری عمر پی پی پی کے ساتھ رہے ہیں،ایم آرڈی کی تحریک ہو یا کالا باغ ڈیم کے خلاف احتجاج ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیا ہے ،عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت

جمعرات 7 مارچ 2013 22:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مارچ۔ 2013ء) عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا عہدہ قبول کر نے کو تیا ر ہوں اور پیپلز پا رٹی کے پا س کو ئی سبب نہیں کہ وہ ان کے نام پر اتفا ق نہ کر ے ساری عمر ان کے ساتھ رہے ہیں ایم آرڈی کی تحریک ہو یا کالا باغ ڈیم کے خلاف احتجاج ان کے ساتھ رہے ہیں بھٹو صا حب جب مشکلات میں تھے تو اس وقت بھی ہم ان کے ساتھ تھے۔

وہ جمعرات کو یہاں سندھ ہا ئی کو رٹ با ر سکھر بینچ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کو ش کر کے وہ کام کریں گے جو دوسروں سے نہیں ہو تاہم نے ایم آر ڈی کی تحریک کو بھی چلا کر دکھا یا جس کے بارے میں مو لانا فضل الرحمان صا حب بتا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ ساری دنیا کے لو گ جو کام کر رہے ہیں وہ کو ئی اور نہیں کر سکتاہر ایک کو اپنی استعداد کے با رے میں معلوم ہو نا چا ہیئے بہتری کے لیئے کو ششیں کر تے رہے ہیں اور کر تے رہیں گے انہوں نے کہا کہ الزامات کا مزا اٹھا نا چا ہیئے جس آدمی پر انگلی نہیں اٹھتی وہ کچھ نہیں الزازمت لگا تے رہیں کسی کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات مسائل کا حل ہے اور اس سے بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان ایک خا ندان کی طرح ہے عوامی تحریک یہ سمجھتی ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہم نے بحرانوں اور سخت حا لت میں کام کیا ہے دو دن بھی ملے تو وہ کر کے دکھا دیں گے جو کسی نے نہیں کیا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں