سکھر،محکمہ زکوٰة کے عارضی ملازمین کا مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ہمیں فو ری مستقل نہ کیا گیا تو احتجاجاّ خود سوزی کر دیں گے، ملازمین کی دھمکی

منگل 12 مارچ 2013 19:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) محکمہ زکوٰة میں بیس سالوں سے کام کر نے وا لے عارضی ملازمین نے د ھمکی دی ہے کہ اگر ان کو فو ری طو ر پر مستقل نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاّ خود سوزی کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

سکھر میں پریس کلب کے سامنے زکوٰة ملازمین نے مستقل نہ کر نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھر نا دے کر نعرے بازی کی مظاہرین نے ہا تھو ں میں پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس مو قع پر رہنما ؤں عبد الحفیظ چا چڑ و دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ زکوات میں ہم گذشتہ بیس سالوں سے اپنی پو ری ایمانداری سے فرا ئض انجام دے رہے ہیں مگر افسوس ہے کہ بیس سال گذر جا نے کے با وجود ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے حا لانکہ مو جودہ جمہو ری حکو مت نے بھی وعدہ کیا تھا کہ مستقل کیا جا ئے گا مگر پا نچ سال گذر جا نے کے با وجود اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ احساس محرومی کا شکا رہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ انہیں مستقل کر کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا ئے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں