پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر میں عبرت ناک شکست ہوگی، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں دوہرا بلدیاتی نظام واپس لینے کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے کیا ،مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت الله شاہ راشدی پیرپگارا کی مسلم لیگ فنکشنل سکھر ڈویژن کے وفد سے بات چیت

پیر 18 مارچ 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18مارچ۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت الله شاہ راشدی پیرپگارا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر میں عبرت ناک شکست ہوگی، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں دوہرا بلدیاتی نظام واپس لینے کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے کیا ۔

وہ پیر کو مسلم لیگ فنکشنل سکھر ڈویژن کے صدر سید اجمل حسین شاہ موسوی اور تعلقہ صدر سید غضنفر شاہ موسوی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

پیرپگارہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 5 سالہ دور اقتدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی ہے، اور پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد مٹھائیاں اور شکرانے کے نوافل ادا کئے ہیں، حکمرانون نے پانج سالوں کے دوران اتنی مہنگائی کردی ہے جو ملک کی غریب عوام خودسوزی کرنے سمیت غریب لوگ اپنے جگر کے ٹکڑے فروخت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور حکمرانوں نے عوام کو کوئی بھی ریلیف فراہم نہیں کیا، انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ فنکشنل کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں، اور سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرت ناک شکست نصیب ہو، اور ہر حلقے پر صلاح مشورے کے بعد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، اور آئندہ انتخابات میں اتحادیوں کے سا تھ بھرپور حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، کیوں کہ مسلم لیگ فنکشنل ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں