سکھر‘ریلوے کلرکوں کاعدالتی حکم کے باوجود اسکیل کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کیخلاف شدید احتجاج،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ریلوے یونٹ کے زیر اہتمام کام چھوڑہڑتال ‘ علامتی بھوک ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ

منگل 19 مارچ 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) ریلوے کلرکوں کیساتھ بڑھتی ہوئی زیادتیوں اور عدالتی حکم کے باوجود کلرکوں کو اسکیل فراہم نہ کرنے کے خلاف ملک بھر کی طرح سکھر میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ریلوئے یونٹ (ریلوئے کلرک)کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے ڈی ایس ریلوئے آفس کے سامنے کلرکوں نے کام چھوڑہٹرتال کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے کیا قیادت آپکا (ریلوئے یونٹ ) کے رہنما خیر محمد تنیو ، محمد رفیق میرانی ، محب علی ، مزمل سلطان ، محمد یونس ، عبدالطیف ، قدیر و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ کلرک پاکستان ریل کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے کلرکوں کی بدولت ریل نظام چلتا ہے مگر ریلوئے کے کلرکوں کیساتھ ریلوئے احکام کی زیادتیاں کچھ حد سے بڑھ گئی ہے جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے انہوں نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ریلوئے کے کرپشن میں ملوث افسران نے کلرکوں کے اسکیل میں اضافہ نہیں کیا جبکہ کلرکوں سے دیگر مراعات بھی چھیننے کی کوشش میں ہے جو کسی صورت براداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے پاکستان ریلوئے کے اعلیٰ حکام سے مطالبات کیا ہے اگر فوری طور پر ریلوئے کلرکوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام ذمہ داری پاکستان ریلوئے کے نااہل افسران پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں