سکھر‘کچہ بندر کے متا ثرین کامعاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف این اے 198کے کیلئے پی پی پی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال کے دوران سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) کچہ بندر کے متا ثرین مرد و خواتین نے معاوضے کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں این اے 198کے کیلئے پی پی پی کے نامزد امیدوار نعمان اسلام شیخ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال کے دوران سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹریننگ آفسر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں معاوضے کی ادائیگی کرائی جائے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کچہ بندر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اصلاح الدین شیخ ، مشتاق حسین ، سلیم انصاری ، سرفراز قادری و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین نے سابق ایم این اے اور 198کیلئے نامزد امیدورا نعمان اسلام شیخ و دیگر سابق منتخب نمائندوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر انتظا میہ اور حکو مت نے ان سے یہ کہہ کر گھر خا لی کرائے تھے کہ ان کو ان کا معاوضہ دیا جا ئے گا اور متبادل جگہ فراہم کی جائیگی مگر افسوس سکھر ضلعی انتظامیہ اور سکھر کے منتخب نمائندگان نے حق دار کو دھکے دیکر اپنے من پسند افراد کو نوازا جس کی وجہ سے اصل متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم ہیں ہم لوگوں نے اس وعدہ پر شہر کو بچا نے کے لیے اپنے گھروں کی قربا نی دی کی حکومت ہمارا ساتھ دیگی مگرضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان نے ہمیں رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور انہیں اپنے حق کے لیے دھکے کھا نا پڑ رہے ہیں انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے مطا لبہ کیا کہ وہ رحم کھا کر ان کے مسئلے پرسو مو ٹو ایکشن لیں اور متا ثرین کچہ بندر کو معا وضہ دلا ئیں بصورت دیگر معاوضے کی عدم ادائیگی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں