چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سکھر آمد،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی گذرگاہوں کی حالت زارراتوں رات تبدیل

ہفتہ 6 اپریل 2013 23:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سکھر آمد ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،گذرگاہوں کی حالت زارراتوں رات تبدیل کر دی تفصیلات کے مطابق سکھر شہر جسے سندھ کا تیسرا بڑا شہر کا بھی درجہ حاصل ہے مگر گذشتہ پانچ سالوں میں سکھر کے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کی حالت زار ان کی نظروں سے اوجھل رہی تھی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی دو روزہ سکھر کی آمد کی اطلاع ملتے ہی شہرکی انتظامیہ نے ان کی گذرگاہوں کی حالت زار اس طرح تبدیل کر دی جیسے کبھی یہ روڑ اور سٹرکیں ٹوٹی نہیں تھی چیف جسٹس کی آمد سکھر کیا ہوئی شہر کی خستہ حالت اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی توعید ہوگئی اور ان کو راتوں رات انتظامیہ نے مرمت کر دیا اور بے رونگ فٹ پاتھوں کو رنگ و روغن سے سجا دیاواضع رہے کہ ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہیں گذشتہ روزانتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کی گذرگاہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو صاف کر دیا گیا تھا اور تو اور گذرگاہوں کی دیواروں پر ہونے والی وال چاکنک کومٹانے کا عمل آخری لمحے تک جاری رہا چیف جسٹس کی آمد اور انتظامیہ کی پھرتیوں پر شہریوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی آمد کے خوف سے انکی گذرگاہوں پر تو فوری کام کر دیئے گئے ہیں جن سے ان کو گذرنا تھا مگر شہر کے کئی علاقے اب بھی اپنی پرانی حالت میں موجود ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے افسران اور نمائندگان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں