عدالت کا قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جمعرات 11 اپریل 2013 16:39

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2013ء) عدالت نے مخالف وکیل پر تشدد کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی نفیسہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں خیرپور بار ایسوسی ایشن کے صدر منظور حسین انصاری پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض دائر کرنے والے وکیل منظور حسین انصاری کو عدالت کے احاطے میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، منظور حسین انصاری سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے آبائی علاقے خیرپور کی ڈسٹرکٹ بار کے وکیل اور حکومت کے خلاف 10 جماعتی اتحاد کے وکیل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں