سکھر، میٹرک کے امتحانات میں نقل کا رجحان جاری، اسلامیات کے پرچہ میں کھلے عام نقل

جمعرات 11 اپریل 2013 19:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11اپریل۔2013ء) سکھر کے امتحا نی مراکز میں نو یں اور دسویں جما عت کے پرچے جا ری، نقل کی روک تھام نہ ہو سکی ، انتظا می افسران کے چھا پے ، کئی امیدواروں کو نقل کر تے ہو ئے پکڑ لیا ، امتحا نی مراکز سے باہر نکا ل دیا سکھر میں ثا نوی و اعلیٰ ثا نوی تعلیمی بو رڈ کے زیر انتظا م نوین اور دسویں جما عت کے سالانہ امتحا نا ت جا ری ہیں چو تھے روزامتحا نی مراکز میں دسویں جما عت کی اسلا میات کا پرچہ لیا گیا جس کے دوران بھی نقل کھلے عام جا ری رہی امیدوارگا ئیڈز اور سالڈ پیپرز کے ذریعے پرچہ حل کرتے رہے اور امتحا نی مراکز پر متعین عملہ ان کو روکنے کے بجا ئے نقل میں ان کی مدد کر تا رہاسکھر کے کمشنر عباس بلوچ ،اسٹنٹ کمشنر مبین الہیٰ اور اے ایس پی عبد الرحیم شیرازی نے سکھر شہر کے مختلف امتحا نی مراکز پر چھا پے مار کر وہاں پر نقل کر نے والے طلباء کی بڑی تعداد کو رنگے ہا تھوں نقل کرتے ہو ئے پکڑ لیا اور ان کو امتحا نی مراکز سے با ہر نکا ل دیا جبکہ امتحا نی مراکز کے با ہر امیدواروں کو نقل کر انے کے لیے ان کے رشتہ داروں کا رش لگا رہا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں