سکھر، قبرستان پر قبضہ کیخلاف دفاع قبرستان کمیٹی کا احتجاج،چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود انتظامیہ بے بس

اتوار 14 اپریل 2013 21:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) سکھر میں چیف جسٹس آف پا کستان کے احکا ما ت کے با وجودقبرستانوں پر سے قبضے ختم نہ کر انے کے خلاف دفاع قبرستان کمیٹی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت دفا ع قبرستان کمیٹی کے چیئر مین حبیب نا صر قادری ، پی ایس ون سکھر سے جے یو پی کے امیدوار مفتی مشرف محمود قادری ، ڈا کٹر سعید اعوان ، ڈاکٹر سہیل منگی و دیگر نے کی اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ سکھر میں انتظا میہ کی عدم تو جہی کے با عث شہر بھر میں قبر ستا نوں ، صوفی بزرگوں کے مزارات پر قبضے کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مزارات اور قبرساتوں کا تقدس پا ما ل ہو رہا ہے اس میں لینڈ ما فیا کا ایک بڑا گر وہ ملوث ہے جس کے سامنے سکھر کی انتظا میہ بے بس بنی ہو ئی ہے ہم نے سات اپریل کو سکھر میں چیف جسٹس کی آمد کو موقع پر ہم نے ان کو کا روائی کی درخوا ست کی انہوں نے سکھر انتظا میہ کو فو ری طور پر کا روائی کے احکا ما ت جا ری کیے تھے مگر اس کو ایک ہفتہ گذرچکا ہے مگر سکھر انتظا میہ نے اب تک کو ئی کا روائی نہیں کی ہے جس کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے لینڈ ما فیا نے قبضے بڑھا نے شروع کر دیئے ہیں چیف جسٹس کو درخواست دینے پر لینڈ ما فیا کے افرادہمیں دہمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پا کستان سے مطا لبہ کیا کہ وہ سکھر میں انتظا میہ کی جا نب سے کا روائی نہ کر نے کا نو ٹس لیں اور انتظا میہ کو پا بند بنا ئیں کہ وہ فوری طور پر کا روائی کر کے قبرستانوں اور مزارات سے قبضے ختم کرائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں