سکھر،خو رشید شاہ نے پی ایس 4سے کا غذا ت نا مزدگی واپس لے لیے، سابق وزیر کے بھتیجے کااویس شاہ کے حق میں دستبرداری کااعلان، پی ایس ٹو سے فنکشنل لیگ کے دیدار جتوئی اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار

جمعرات 18 اپریل 2013 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) سکھر میں خو رشید شاہ نے پی ایس چار سے کا غذا ت نا مزدگی واپس لے لیے وہ اب صرف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199سے امیدوار ہو نگے، دیگر کئی امیدواروں نے بھی اپنے نام واپس لے لیے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی امید واروں کی جا نب سے اپنے کا غزات نا مزدگی واپس لیے جا نے کا سلسلہ جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وفاقی وزیرسید خورشید احمد شاہ نے سکھر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس چار سے اپنے کا غذات نا مزدگی اپنے بھتیجے پیپلز پا رٹی کے امیدوار سید اویس شاہ کے حق میں اپنے کا غذات نا مزدگی واپس لے لیے اب وہ صرف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199سے امیدوار ہیں اسی طرح ان کے بھتیجے سید اویس شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199سے اپنے کا غذات نا مزدگی واپس لے لیے ہیں وہ اب پی ایس چار سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار ہیں انہوں نے آج اپنا ٹکٹ بھی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دیئے اسی طرح پی ایس ٹو سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار سید نا صر حسین شاہ نے اپنا پا رٹی ٹکٹ جمع کرادیا پی ایس ٹو سے فنکشنل لیگ کے امیدواردیدار جتو ئی نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198سے اپنے بیٹے مبین جتوئی کے حق میں دستبرا دری کا علان کیا ہے اب وہ صرف صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ٹو سے فنکشنل لیگ کے امیدوار ہیں پی ایس ون پر جے یوپی کے امیدوار مشرف محمود قادری نے اپنا پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا اسی طرح جے یو آئی سندھ کے جنرل سکریٹری ڈا کٹر خا لد محمود سومرونے پی ایس ٹو پر اپنی پا رٹی کے امیدوارکے حق میں کا غذات نا مزدگی واپس لے لیے اسی طرح جے یو آئی کے پی ایس ون سے امیدوار سعود افضل ہا لیجوی نے اپنے کا غذات نا مزدگی واپس لے لیے اسی طرح کئی دیگر امیدواروں نے اپنے کا غذات نا مزدگی واپس لیے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں