آل پارٹیز ضلع سکھر کاسرکاری اور غیر سرکاری اراضی پر بلڈر مافیا کے قبضے اور سرپرستی کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 اپریل 2013 21:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) آل پارٹیز ضلع سکھر کی جانب سے سکھر کی سرکاری اور غیر سرکاری اراضی پر بلڈر مافیا کے قبضے اور سرپرستی کرنے والے سیاستدانوں ، پولیس ، روینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سکھر بچاؤ اتحاد تحریک کے کنونیئر مولانا شہزادو ڈریھو، مسلم لیگ ن کے لالہ بشیر بھٹو ، تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید احمد اعوان ، پی ایم ایل (ف) کے غلام مصطفی گھمرو، انجمن گلستان رضا کے ظہور الدین انصاری ، عباسی ویلفیئر کے رہنما امیر احمد شیخ ، سٹیزن ویلیفئر کے مزمل سلطان ، ماکا ویلفیئر کے قربان ماکو، امن یوتھ کے مہتاب بیگ و دیگر نے کی اس موقع پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور بااثر بلڈر مافیا کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ اور روینیو انتظامیہ کی جانب سے بلڈر مافیا کے خلاف کاروائی نہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس لوٹ کھسوٹ میں ان کے برابر کے شریک ہیں بلڈر مافیا نے اپنے اثر سوخ دیکھاتے ہوئے غریب لوگوں کی اراضی پر قبضے کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی جس کے باعث متاثرین میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے بارہا احتجاج کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈر مافیا کی زیادتیوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف نوٹس لیا جائے بصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی پر مذکورہ افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں