پیپلزپارٹی دور اقتدار ہو یا نا ہو پی پی نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی ،پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سینٹ میں چیف وہپ اسلام الدین شیخ کاجنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 اپریل 2013 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سینٹ میں چیف وہپ اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہپاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور کارکنان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں پی پی کے شہید قائدین جتنی پیار و محبت اپنے کارکنان سے کرتے تھے شائد کسی جماعت کا رہنما یا قائد اتنا پیار اپنے کارکنان سے کرتا ہوگا ۔

وہ جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جنرل ورکز اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی سکھر سٹی کے صدر مشتاق سرھیو ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل ،این اے 198کے لئے امیدوار نعمان اسلام شیخ ،پی ایس ون حاجی انور خان مہر ، پی ایس ٹو سید ناصر حسین شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور اقتدار ہو یا نا ہو پی پی نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی ہے اور انشاء اپنے شہید قائدین کے عوامی خدمت والے منشور اور عوامی طاقت کے زریعے ایک بار پھر جیت کر عوامی خدمت والا جذبہ برقرار رکھی گی مخالفین کتنی بھی سازش کر لے جیت پی پی کی ہی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں