سکھر، قومی اسمبلی کی دو اور صو با ئی اسمبلی کے چا رحلقوں پر ہو نے وا لے انتخا با ت میں 527495 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے،463پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے

پیر 22 اپریل 2013 19:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) سکھر ضلع میں گیا رہ مئی کو قومی اسمبلی کی دو اور صو با ئی اسمبلی کے چا رحلقوں پر ہو نے وا لے انتخا با ت میں پانچ لا کھ ستائیس ہزار چار سو پچا نوے(527495) ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹروں کی تعداددو لا کھ تیرانوے ہزارایک سو اڑتیس(293138 )اور خواتین ووٹرز کی تعداددو لا کھ چو نتیس ہزارتین سو ستا ون(234357) ہے ان کے لیے ضلع بھر میں چار سو تیرسٹھ (463)پو لنگ سٹیشنزقائم کیے جا ئیں گے جبکہ ان میں تیرہ سو ستر (1370)پو لنگ بو تھ ہونگے جن میں مردوں کے لیے پو لنگ بو تھ کی تعداد سات سو چھتیس 736اور خواتین کے لیے پو لنگ بو تھز کی تعداد چھ سو چو نتیس(634) رکھی گئی ہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198پر ووٹروں کی تعداد دو لا کھ چون ہزاربیا سی(254082) ہے جن میں ایک لا کھ اڑتیس ہزارچھ سو چا لیس مر د(138640 )اورایک لا کھ پندرہ ہزار چار سو بیا لیس( 115442)خواتین ووٹر ہیں ان کے لیے دو سو چھبیس پو لنگ اسٹیشن (226)قائم کیے جا ئیں گے جن میں چھ سوسنتا لیس( 647)پو لنگ بو تھ ہو نگے جن میں تین سوانتا لیس (339)پو لنگ بو تھ مرد اورتین سو آٹھ خواتین(308) کے لیے ہو نگے اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199پر ووٹر ز کی تعداد دو لاکھ تہتر ہزار چار سو تیرہ(273413) ہے جن میں ایک لاکھ چون ہزارچار سواٹھا نوے(154498 )مرد اورایک لا کھ اٹھا رہ ہز ارنو سو پندرہ(118915 )خواتین ووٹر ز ہیں ان کے لیے دو سو تہتر(273) پو لنگ اسٹیشن قائم کیے جا ئیں گے جبکہ سات سو تئیس( 723)پو لنگ بو تھ ہو نگے جن میں تین سوستا نوے(397 )مرد اورتین سو چھبیس (326)خوا تین کے لیے ہو نگے سکھر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ون پر ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ اکیس ہزارایک سو نواسی(12179 )ہے جن میں پینسٹھ ہزارآٹھ سوننا نوے(65899 )مرد اورپچپن ہزاردوسواسی(55280) خواتین ووٹرزہیں ان کے لیے ایک سو انیس( 119)پو لنگ اسٹیشن اورتین سو اکیس( 321)پو لنگ بو تھ قائم ہو نگے جس میں سے ایک سو بہتر (172)مردوں اورایک سو انچاس(149) خواتین کے لیے ہو نگے پی ایس ٹو پر ووٹر ز کی تعداد ایک لا کھ تریپن ہزارنو سو اڑتیس (153938)ہے جس میں مردوں کی تعداد چوراسی ہزار سات آٹھ( 84708)مرد اورانہتر ہزاردو سوتیس (69230)خواتین ووٹرز ہیں جن کے لیے ایک سو اٹھا ئیس( 128)پو لنگ اسٹیشن اور تین سو بیا سی (382)پو لنگ بو تھ قائم ہو نگے جن میں ایک سو ستا نوے مردوں(197) اور ایک سو پچاسی( 185)خواتین کے لیے مخصوص ہو نگے پی ایس تھری پر ووٹرز کی تعدادایک لا کھ تئیس ہزارچار سوبا سٹھ(123462) ہے جس میں انسٹھ ہزارپانچ سو پچیس( 59525)مرد اور تریپن ہزارنو سو سنتیس(53937 )خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی جن کے لیے ننانوے(99) پو لنگ اسٹیشن اورتین سو چار(304) پو لنگ بو تھ قائم کیے جا ئیں گے جس میں سے ایک سو ستر( 170)مردوں اورایک سو چو نتیس(134) خواتین کے لیے ہونگے جبکہ پی ایس فورصالح پٹ پر ووٹر کی تعدادایک لاکھ اٹھا ئیس ہزارنو سو سولہ(128916) ہے جس میں تہتر ہزارچھ مرد(73006 )اورپچپن ہزارنو سو دس(55910 )خواتین ہیں جن کے لیے ایک سو سترہ (117)پو لنگ اسٹیشن اورتین سو تریسٹھ(363) پو لنگ بو تھ قائم کیے جا ئیں گے جن میں ایک سو ستا نوے ( 197)مرد اورایک سو سڑسٹھ خوا تین) 167)کے لیے ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں