سکھر، ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے باہر دھماکہ کیخلاف سوگ کا سماں،پیٹرول پمپس، تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے

بدھ 24 اپریل 2013 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) کراچی میں پیپلز چورنگی کے قریب ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کارکنان کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر کی طرح سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سوگ کی اپیل پر سکھر میں بھی ہڑتال کا سماں رہا شہر کے تمام تجا رتی و کا روبا ری مراکز گھنٹہ گھر ، نیم کی چا ری ، نشتر روڈ ، صرافہ بازار، مارچ با زار، کپڑا ما رکیٹ ، ریس کو رس روڈ ، اسٹیشن روڈ ، فرئیر روڈ ودیگرمراکز کے علاوہ شہر کے پیٹرول پمپس، تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہا ئی کم رہا جس کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑاجبکہ کارکنان کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا اورواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا دوسری جانب سوگ کے اعلان پر متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون ، یونٹ، سیکٹر اور دیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور کارکنان نے بازؤں میں سیاہ پٹی باندھ کر شہر کے مختلف علاقوں کا گشت بھی کیاایم کیو ایم کی جانب سے سوگ کے اعلان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظت انتظامات کئے گئے تھے اور شہر کے چوراہوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں