پاکستان سنی تحریک نے کسی کی حمایت نہیں کی ، ہم عوام اہلسنت کے جذبات کی قدر کرتی ہے،پاکستان سنی تحریک کے این اے 198کے نامزد امیدوار حافظ محبوب علی سہتو قادری کی تاجروں سے گفتگو

بدھ 1 مئی 2013 21:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) پاکستان سنی تحریک کے این اے 198کے نامزد امیدوار حافظ محبوب علی سہتو قادری، پی ایس ون کے نامزد امیدوار رانا شہزاد خرم قادری،ps.

(جاری ہے)

2کے نامزد امیدوار علامہ نور احمد قاسمی کا کہنا ہے کہ پاکستان سنی تحریک نے کسی کی حمایت نہیں کی ہے پاکستان سنی تحریک عوام اہلسنت کے جذبات کی قدر کرتی ہے ان خیالات کا اظہار کستان سنی تحریک کے نامزد امیدوارانے سکھر کے مختلف بازاروں میں پیدل ورک انتخابی مہم کے دوران تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان سنی تحریک ضلعی کنوینر محمد رضوان میمن قادری اور کثیر تعداد میں کارکناں شریک تھے امیدواران نے پان منڈی سے دوکانداروں سے ملاقاتیں شروع کیں پان منڈی،کریانہ بازار،صرافہ بازارکے دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کی اس موقع پر امیدواران نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں جس طرح معیشیت تباہ ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی آج تاجربرادری اور باشعور عوام کو بیدار ہونا پڑے گاورنہ مستقبل میں آہ و فگاہ کے سوا کچھ نہیں ملے گاانہوں نے کہا کہ عوام لٹیروں کو شکست دے اور پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے کسی کی حمایت نہیں کی ہے پاکستان سنی تحریک عوام اہلسنت کے جذباتوں کی قدر کرتی ہے ہم ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جو عوام کے خلاف ہو انہوں نے کہا کہ عوام اہلسنت کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں پاکستان سنی تحریک انتخابا ت میں بھرپور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں