سکھر میں( کل) انتخا بی میدان سجے گا ،پیپلز پا رٹی ،ایم کیو ایم ، فنکشنل لیگ سمیت مختلف امیدواروں کے درمیان کا نٹے کے مقابلے ہو نگے

جمعہ 10 مئی 2013 20:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مئی۔2013ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھر میں( کل) انتخا بی میدان سجے گا ،پیپلز پا رٹی ،ایم کیو ایم ، فنکشنل لیگ ، جما عت اسلامی ، جے یو آئی ، جے یو پی اور آزاد امیدواروں کے درمیان کا نٹے کے مقابلے ہو نگے ، قومی اسمبلی کی سیٹوں پر نعمان اسلام شیخ ، آغا ایوب ، منور چوہان ، خورشید شاہ ، عنا یت برڑوآمنے سامنے ، صو بائی اسمبلی کی سیٹوں پر سلیم بندہا نی ، انور مہر ، نا صر شاہ ، امیر جتو ئی ، اکرام اللہ دہا ریجو ، علی گو ہر انڈھڑ ، اویس شاہ اور زاہد شاہ ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے تفصیلات کے مطابق سکھر کی دو قومی اور صو با ئی اسمبلی کی چار نشستوں پر کل میدان سجے گا اور انتخا بی پہلوانوں کی اکھاڑ پچھا ڑ ہو گی سکھر اور رو ہڑی کے شہروں اور دیہی علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198پر پیپلز پا رٹی کی جا نب سے سابق ایم این اے نعمان اسلام شیخ ، جے یوآئی اور دس جما عتی اتحا د کی جا نب سے آغا ایوب ، ایم کیو ایم کی جا نب سے منور چو ہان ، جما عت اسلامی کے مو لا نا حزب اللہ جکھرو، ہمدر د اتحا د کے سید سلطان شاہ ،متحدہ دینی محا ذ کے قاری عطا ء اللہ ، رحما نی ، مجلس وحدت مسلمین کے عبد اللہ منگی ، تحریک انصاف کے دوا خان ، سومرا اتحاد کے عبد الر حمان سو مرو، پیپلز پا رٹی کے ناراض کا رکنان کی جا نب سے کھڑے کیے گئے یو سف جا گیرانی ، فنکشنل لیگ کی میڈم خو رشید افغان ، براہوی اتحاد کے عبداللہ بروہی جبکہ اختر عباسی، مبین جتو ئی ،اکبر سنجرانی ، آزاد امیدوار طور پر میدان میں ہیں تا ہم اصل دنگل پیپلز پا رٹی کے نعمان اسلام شیخ ، جے یو آئی اور دس جما عتی اتحا د کے امیدوارآغا ایوب اور ایم کیو ایم کے منور چوہان کے درمیان ہو گا پنو عاقل ، صا لح پٹ اور رو ہڑی کے علاقے پر مشتمل حلقے این اے 199پر پیپلز پا رٹی کی جا نب سے سابق وفا قی وزیر سید خورشید شاہ ، فنکشنل لیگ اور دس جما عتی اتحا د کے فقیر عنا یت اللہ برڑو،پیپپلز پا رٹی شہید بھٹو کے قربا ن کلوڑ، تحریک انصاف کے ڈا کٹر رب نواز کلوڑ ، ایم کیو ایم کے ظہیر کو رائی ، نا مور گلو کار شمن علی میرالی ، سید عاطف رضا شاہ و دیگر انتخا بی میدان میں مو جود ہیں تاہم اس نشست پر اصل مقا بلہ پیپلز پا رٹی کے سابق وفا قی وزیر سید خو رشید احمد شاہ اور دس جما عتی اتحا د کے امیدوارفقیر عنا یت اللہ برڑو کے درمیان ہو گا سکھر شہر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ون پر ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے سلیم بندہا نی ، پیپلز پا رٹی کے سابق ایم پی اے انور خان مہر ، جے یو پی اور دس جما عتی اتحا د کے مشرف محمود قادری ،مجلس وحدت مسلمین کے مو لا نا علی بخش سجا دی ،متحدہ دینی محاذکے حا فظ محمد زمان، ہمدرد اتحا د کے سید سلطان شاہ ،براہوی اتحا د کے عبداللہ بروہی، انجمن اتحا د عبا سیہ کے محمد عظیم عبا سی ،فنکشنل لیگ کے عبدارحیم بندہا نی ، آزاد امیدوار ایوب فاروقی ، خواجہ سرا صنم فقیر ، اکبر سنجرانی ، ما جد اقبال ملک ، عبدالجبار لا کھوو دیگر میدان میں ہیں تا ہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے سلیم بندہا نی ، پیپلز پا رٹی کے انور خان مہر ، جے یو پی کے مشرف محمود قادری کے درمیاں ہو گا جبکہ آزاد امیدوار کے طورپر صنم فقیر ، ایو ب فاروقی کی پو زیشن بھی مستحکم ہے اسی طرح پی ایس ٹو سے پیپلز پا رٹی کے سابق ضلعی نا ظم سید نا صر حسین شا ہ، نیشنل پیپلز پا رٹی اور دس جما عتی اتحاد کے امیر خان جتو ئی ، ایم کیو ایم کے ڈا کٹر نو ر احمدسو مرو ، چو ہان اتحاد کے سکندر چو ہان ، ہمدرد اتحا د کے سید سلطان شاہ ،جو گی اتحا د کے صحا فی ساحل جو گی ،جما عت اسلامی کے اکرم راجپوت،مجلس وحدت مسلمین کے آفتاب احمد میرانی و دیگر میدان میں ہیں تا ہم مقا بلہ سید نا صرحسین شاہ ، نینشل پیپلز پا رٹی کے امیدوار میر جتو ئی ور ایم کیو ایم کے ڈا کٹر نور احمد سو مروکے درمیان ہو گا پنو عاقل کے علاقے پر مشتمل حلقے پی ایس تھری پر پیپلز پا رٹی کے جام اکرام اللہ دہا ریجو، جے یو ّآئی کے سردار علی گو ہر خان انڈھڑ، تحریک انصاف کے ڈا کٹر رب نواز کلوڑ،پیپلز پا رٹی شہید بھٹو کے اصغر چو ہان ،سردار عباس خا ن چا چڑ، اوم پرکاش لو ند و دیگر امیدوار ہیں تا ہم پیپلز پا رٹی کے جام اکرام اللہ دہا ریجو ، جے یو آئی کے سردار علی گو ہر خان انڈھڑ،اور سردار عبا س خان چا چڑکے درمیان رسہ کشی ہو گی صا لح پٹ کے علاقے پر مشتمل صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس فور سے پیپلز پا رٹی کے سابق وفا قی وزیرسید خو رشید احمد شاہ کے بھتیجے سید اویس شاہ ، فنکشنل لیگ اور دس جما عتی اتحاد کے سید علی مردان شاہ عرف سید زاہد حسین شاہ ، نا مور گلو کا ر شمن علی میرالی ، یا رمحمد بھنبھر وو دیگر امیدوار ہیں تا ہم اصل مقا بلہ اویس شاہ اور سید زاہد حسین شاہ کے درمیان ہو گا سکھر کی دو قومی اور چا ر صو با ئی اسمبلی کی نشستیں کن امیدوروں کے حصے میں آئیں گی یہ کل شام بیلٹ با کس کھلنے کے بعد کے نتا ئج بتا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں