سکھرضلع میں نتخا با ت کے حوا لے سے تشکیل دیئے گئے سیکیو رٹی پلان پر عملدرآمد شروع

جمعہ 10 مئی 2013 20:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مئی۔2013ء) سکھرضلع میں نتخا با ت کے حوا لے سے تشکیل دیئے گئے سیکیو رٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے سیکیو رٹی پلان کے تحت سکھر ضلع کو دو زونوں،چھ سیکٹرز، اور اٹھا ئیس سب سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا ہے ایک زون سکھر سٹی اور اس کے مضا فا تی علاقے اوردوسرا زون رو ہڑی ، پنو عاقل اور صا لح پٹ کی تحصیلوں پر مشتمل ہو گا جن میں پو لیس کے 2163، رینجرز کے سا ڑھے چار سوجوان تعینات کر دیئے گئے ہیں آرمی نے بھی سکھر شہر اور رو ہڑی میں اپنے سب ہیڈ کو ارٹر قائم کر دیئے ہیںآ رمی کے چار سو جوان الرٹ رہیں گے ضلعی انتظا میہ نے محکمہ ایکسائیز اور فا ریسٹ کے اہلکا روں کی بھی مدد حا صل کر لی سکھر کی 463پو لنگ اسٹیشنوں میں سے اسی کو انتہا ئی اوردو سو سے زائد کو حساس قرار دے دی گئی ہیں انتہا ئی حساس پو لنگ اسٹیشن پر پو لیس کے چھ اوررینجرز کے دوافسران اور دو جوان جبکہ حساس پو لنگ اسٹیشن پرچار اور نا رمل پو لنگ اسٹیشنز پر دو جوان مقرر کر دیئے گئے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے را ت گئے تک پو لنگ اسٹیشنوں کی سرچنگ کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ پو لنگ شروع ہو نے سے قبل بھی سرچنگ کر کے کلئیرنس دی جا ئے گی سیکیورٹی پلان کے تحت پا ک فوجو پو لنگ اسٹیشنوں کو کلیئر کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں