ہم نے سب کو ساتھ لیکر ملک چلایا ‘اب میاں صاحب کی باری ہے ‘نوازشریف کی بھارت کیساتھ حالات میں بہتری لانے کی تجویزاچھی ہے ہم نے بھی پانچ سال اپنے فارن پالیسی میں ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء‘ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے‘نوازشریف نے اپنی پہلی تقریر میں ایران گیس پائپ لائن سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 8 جون 2013 13:51

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جون 2013ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے سب کو ساتھ لیکر ملک چلایا ‘اب میاں صاحب کی باری ہے ‘نوازشریف کی بھارت کیساتھ حالات میں بہتری لانے کی تجویزاچھی ہے ہم نے بھی پانچ سال اپنے فارن پالیسی میں ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء‘ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے‘نوازشریف نے اپنی پہلی تقریر میں ایران گیس پائپ لائن سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا۔

وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک بڑے بحرانوں کا شکار ہے۔ ہم نے پانچ سال میں سب کو ساتھ لیکر ملک چلایا ،اب میاں صاحب کی باری ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کی بھارت کیساتھ حالات میں بہتری لانے کی تجویزاچھی ہے ہم نے بھی پانچ سال اپنے فارن پالیسی میں ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء‘ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے امید ہے کہ نوازشریف بھی ہماری پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے شکوہ کیا کہ میاں نوازشریف نے اپنی پہلی تقریر میں ایران گیس پائپ لائن سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کواعتماد میں لے کر چلیں گے ان کے مسائل اور ہمارے مسائل یکساں ہونگے قوم کبھی نہیں دیکھے گی کہ اپوزیشن میں کوئی اور اپوزیشن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں