سکھر،منگنی کی تقریب میں کھانا کھانے سے15 زائد افرادکی حالت غیر ہوگئی

اتوار 16 جون 2013 20:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) سکھر میں منگنی کی تقریب میں کھانا کھانے سے پندرہ سے زائد افرادکی حالت غیر ہوگئی ، دو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں سکھر غلام محمد مہر میڈیکل کالج و ہسپتال (سول ہسپتال) داخل کرادیا گیا ، منگی کی تقریب ریجنٹ کے علاقہ میں منعقد کی گئی جہاں مقامی پکوان سینٹر سے بریانی تیار کراکر منگی میں شامل افراد کو کھلائی تھی جس کے بعد جیسے ہی منگی کی تقریب ختم کرکے مہمان واپس اپنے گھروں پر پہنچنے تو انکی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی ، جس میں سے دو افراد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال جبکہ ایک کو نجی ہسپتال میں میں طبی دی جارہی ہے ، جبکہ خواتین اور بچوں کو گھروں پرہی طبی امداد فراہم کی گئی ، واقعہ کے خلاف رشتہ داروں نے پکوان سینٹر کے مالک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں