سندھ میں خراب حا لات ہمارے دور میں نہیں، ن لیگ کے زمانے میں خراب تھے، ایسی کئی مثالیں مو جود ہیں، فضا خراب نہیں کرنا چاہتا،سندھ میں امن و مان کے لیے ایک ماہ دینے کا بیان آئین اور قانون کے خلاف تھا،سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جون 2013 23:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں خراب حا لات صرف ہمارے دور میں نہیں بلکہ ن لیگ کے زمانے میں بھی خراب تھے ایسی کئی مثالیں مو جود ہیں مگر میں فضا خراب نہیں کرنا چاہتاسندھ میں امن و مان کے لیے ایک ماہ دینے کا بیان آئین اور قانون کے خلاف تھاسکھ۔وہ اتوار کوسکھر میں ہندو برادری کی تیرتھ گاہ سا دھو بیلہ کے میلے میں شر کت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ چو ہدری نثار سندھ کیا بے شک صو بوں میں بھی آئیں سندھ میں تو پہلے ہی مرکزی سرکار موجود ہے سندھ میں امن واما ن کے حوا لے سے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل جو ہمیں درپیش ہیں وہ دس سال پہلے نہیں تھے ان مسائل کا سامنا بھی تو ہم کر رہے ہیں وہ پہلے سنیں تو سہی نہ پھر کوئی فیصلہ کریں سندھ میں امن وامان کے حوالے سے کل یا پرسوں سندھ اسمبلی میں تفصیلی بیان دو ں گا جو صحیح طریقے سے ان تک پہنچ سکے چو دہری نثار نے جو بیان دیا ہے اس طرح کے بیانات تلخیاں پیدا کرتے ہین جو جمہوریت کے لیے نقسان دہ ہیں بے شک انہوں نے بھی مشکلات دیکھی ہیں مگر سندھ کے عوام نے تو ان سے زیادہ مشکلات دیکھی ہیں اور پیپلز پا رٹی نے تو شہادتیں دیکھی ہیں ہم نے خدمات انجام دی ہیں اس حوا لے سے کو ئی کنجوسی نہیں کی کسی کو نو کری سے نہیں نکالاہم نے سندھ میں امن و امان کے حوالے سے جو ضروریات ہین وہ پو ری کی ہیں کراچی دو کروڑ لو گوں کا شہر ہے یہاں پر جو لوازمات تھے وہ پہلے کی آبا دی کے مطابق تھے ہم نے امن و امن کی صورتحا ل کو بہتر کر نے کے لیے اقدامات کیے ہیں کراچی وہ شہر ہے جو صرف سندھ کو ہی نہیں بلکہ گلگت بلتستان سمیت پو رے ملک کو چلا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکو مت میں شمو لیت کے حوا لے سے کو ئی فیصلہ نہیں کیا ہم تو چاہتے ہین کہ وہ آجا ئیں کراچی میں انشاء اللہ امن بحا ل ہو گاانہوں نے کہا کہ سید غوث علی شاہ میرے پرانے دوست ہیں اس لیے میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ سندھ کے انتخا بی نتائج کو دل سے تسلیم کر لیں اور سکون سے بیٹھ جائیں پھر جب الیکشن آئیں تو ہمارے عیوب بلا شک عوام کے سامنے لے ائیں وہ بڑا عرصہ ملک سے باہر رہے ہیں اس لیے ان کو سندھ کے خزا نیاور یہاں کی معاشی صورتحال کے بارے میں علم نہیں ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں