الیکشن ٹریبونل میں اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ اوران کے داما د اویس شاہ کے خلاف درخواست دائر ، عام انتخابات میں دھا ندلی کے الزامات، ٹریبونل نے18امیدواروں کو 10 جو لائی کو طلب کرلیا

منگل 2 جولائی 2013 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جولائی۔2013ء) الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ اوران کے داما د اویس شاہ کے خلاف درخواست دائر ،درخواست میں گیارہ مئی کو دھا ندلی کر نے کے الزامات، ٹریبونل نے دس جو لائی کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے خلاف سکھر کے الیکشن ٹریبونل میں ان کے مخالف امیدوار فنکشنل لیگ کے فقیر عنایت برڑونے ایک آئینی پٹیشن نمبر48/2013داخل کر دی ہے جس میں الیکشن ٹریبونل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199سکھرٹوپر پیپلز پا رٹی کے امیدور سید خورشید شاہ نے دھا ندلی کی ہے جس کی مثال مختلف پو لنگ اسٹیشنوں کے بو گس نتائج ہیں کیو نکہ اس حلقے میں صو بائی اسمبلی کا حلقہ پی ایس فور بھی آتا ہے اور جو نتا ئج آئے ہیں ان میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے تو نوسو اور صو بائی اسمبلی کے امیدوار کے پانچ سو ووٹ نکلے ہیں یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک ہی پو لنگ اسٹیشن پر سے خورشید شاہ کو نو سو ووٹ ملے ہیں مگر ان کے ساتھی صو بائی اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ کو پا نچ سو ووٹ ملے ہوں اگر ملیں تو دو نوں کو برابر کے ووٹ ملنے چا ہیئے تھے انہوں نے پٹیشن میں یہ بھی بتا یا اور ثبوت بھی فراہم کیے ہیں کہ ان کے پو لنگ ایجنٹس کو با ہر نکال کر وہاں پر کھلے عام خورشید شاہ کے لو گوں نے ووٹ کا سٹ کیے ہیں الیکشن ٹریبو نل جس کے جج ظہیر الدین ایس لغاری ہیں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور اس حلقے سے دیگر اٹھا رہ امیدواروں کو دس جولائی کو طلب کر لیا ہے اسی طرح صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس فور سے کا میاب امیدواراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے دامادسید اویس شاہ کو بھی ان کے مخا لف امیدوارفنکشنل لیگ کے سید غلام مردان شاہ عرف سید زاہد حسین شاہ کی جانب سے دھا ندلی کی درخواست نمبر 49/2013پردس جو لا ئی کو طلب کرلیا ہے اسی طرح سکھر کے صو بائی اسمبلی کے حلقے پی ایس تھری کے کا میاب امیدوار جام اکرام اللہ دہا ریجوکو بھی الیکشن ٹریبو نل نے دس جو لا ئی کو طلب کرلیا ان کے خلاف بھی ان کے مخا لف امیدوار جے یو آئی سردار علی گو ہر خان انڈھڑنے دھا ندلی کی درخواست جمع کرا رکھی ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں