سکھر، اندرون سندھ میں قیامت خیز گرمی ، ایک شخص جاں بحق، کئی بیہوش

جمعہ 5 جولائی 2013 20:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جولائی۔ 2013ء) سکھر سمیت اندرون سندھ میں قیامت خیز گرمی کے باعث ایک شخص جاں بحق کئی بیہوش ہسپتال داخل،گرمی کے باعث گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں اضافہ، سڑکیں سنسان،تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ کے شہروں روہڑی، کندہرا، صالح پٹ، پنوعاقل سمیت دیگر شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث علی واہن کا رہائشی تیس سالہ اسلام الدین ولد عطاء محمد شیخ جاں بحق ہوگیا،جبکہ محمد نعیم، غلام سرور ملک، عبدالستار، سجاد احمد، ارشاد احمد سمیت دیگر افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے تیز گرمی کے باعث گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوچکا ہے، اور سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں