سکھر،دیرینہ دشمنی پر سول کو رٹ میں پیشی سے واپس جا نے وا لے قیدیوں پر مسلح افراد کی فا ئرنگ ، ایک قیدی جاں بحق ، ایک زخمی ، پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 جولائی 2013 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جولائی۔2013ء) رو ہڑی میں دیرینہ دشمنی پر سول کو رٹ میں پیشی سے واپس جا نے وا لے قیدیوں پر مسلح افراد کی فا ئرنگ ، ایک قیدی جاں بحق ، ایک زخمی ، پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلا ت کے مطابق رو ہڑی کی سول کورٹ میں نا جا ئز اسلحہ رکھنے کے ایک مقدمے کی پیشی پر آئے ہو ئے سکھر کی سینٹرل جیل ٹو کے دو قیدی رحیم بخش جعفری اور مجا ہد بھا بو سماعت کے بعد واپس جا نے کے لیے پو لیس کی وین میں سوارہو رہے تھے کہ اچانک ان پر کا ر اور مو ٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رحیم بخش جعفری مو قع پر گو لیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی قیدی مجاہد بھا بوزخمی ہو گیا ملزمان نے فا ئرنگ کے بعد فرار ہو نے کی کوشش کی تو وہاں پر فا ئرنگ کی آواز پر پہنچنے والے پو لیس کے اہلکا روں نے ان کا تعاقب کیا اور تھو ڑی دو ر جا کر انہیں جا لیا اورایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے گرفتار ملزم کا تعلق مہر برادری سے ہے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے بتا یا جا تا ہے کہ مقتول نے کچھ عرصہ قبل مہر برادری کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے مہر برادری کے ملزمان نے آج اس پر حملہ کیا اور اسے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول کی نعش پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے جو اس کی نعش لے کر آبا ئی گا ؤں روانہ ہو گئے آخری اطلاعات کے مطابق پو لیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں