سکھر،آئی ایس آئی دفتر پر حملوں کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا

جمعرات 25 جولائی 2013 13:03

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جولائی 2013ء ) سکھر میں آئی ایس آئی دفتر پر حملوں کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا،علاقے بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا ،شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکھر کی بیراج کالونی میں گزشتہ روز آئی ایس آئی کے دفتر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

بیراج کالونی اور ملحقہ علاقہ قناطیں لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔پولیس کے مطابق شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ٹکڑے کئی کلو میٹر دور تک بکھرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں