سکھر،آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں ہلا ک سیکیو رٹی اہلکا روں اور شہری کی نماز جنازہ ،سیکیو رٹی اداروں کے اہلکا روں کی میتیں فو جی اعزازات کے ساتھ آبا ئی علاقوں کو روانہ

جمعرات 25 جولائی 2013 23:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جولائی۔2013ء) آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ہلا ک ہو نے والے سیکیو رٹی اہلکا روں اور شہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گییہں ، شہری سکھر کے مقامی اسپتال میں داخل ، سیکیو رٹی اداروں کے اہلکا روں کی میتیں تمام فو جی اعزازات کے ساتھ ان کے آبا ئی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں تفصیلا ت کے مطابق سکھر کی بیراج کا لو نی میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈا کوارٹر پر ہو نے والے خود کش حملے میں فو ت ہو نے وا لے دو سیکیو رٹی اہلکا روں اور ایک شہری کی نما ز جنا زہ ادا کر دی گئی ہیں شہری احسان اللہ کو ارئی کی نما ز جنا زہ سکھر کے علا قے گڈا نی پھا ٹک میں ادا کی گئی جس میں شہریوں اور علا قہ کے معززین کی بڑی تعداد نے شر کت کی بعد ازاں اسے سکھر کے پیر مراد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ حملے میں فو ت ہو نے وا لے آئی ایس آئی کے اسٹنٹ ڈا ئریکٹر میجر ذیشان اور نا ئیک زاہد علی کی نما زہ جنازہ پنو عاقل چھا ؤنی میں ادا کی گئی جس میں پنو عاقل چھا ؤنی کے افسران نے بڑی تعداد میں شر کت کی بعد ازاں انہیں پو رے فو جی اعزازات کے ساتھ ان کی میتوں کو ان کے آبا ئی گا ؤں روانہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں