صدارتی الیکشن ،سپریم کو رٹ کے اِس کردارکی امید نہیں تھی، خورشید شاہ

پیر 29 جولائی 2013 21:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2013ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جو کردار ادا کیا ہے انھیں سپریم کورٹ سے یہ قطعی امیدنہیں تھی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا اْن کا مزید کہنا تھا کہ کیا جو اختیارات الیکشن کمیشن کو تھے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کی تاریخ دے کر استعمال کئے ۔سپریم کورٹ اس قسم کے فیصلے کرے گی جنہیں عوام ، وکلاء، بار بھی چیلنج کریں گے صدارتی انتخابات کے موقع پر جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے موقع پر بھی ملک میں جھرلو پھیرا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں