سکھر،واپڈا سب ڈویژن پرانہ سکھراوررو ہڑی کے ملازمین کی جی پی فنڈ میں ہو نے والی کر پشن کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

منگل 30 جولائی 2013 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جولائی۔2013ء) واپڈا سب ڈویژن پرانہ سکھراوررو ہڑی کے ملازمین نے جی پی فنڈ میں ہو نے والی کر پشن کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی اور بعد ازاں سب ڈویژنپرانہ سکھر کے دفتر کے سامنے بھو ک ہڑتال کی اور نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت نو ر محمد لا شاری ، عرفان بھٹو ، وقاص سو مرو و دیگر نے کی مظاہرین نے اس موقع پر بتا یا کہ ہماری تنخواہ میں سے ہر ماہ ہزاروں رو پے جی پی فنڈ میں کا ٹے جا رہے تھے جس کے با رے میں ہم نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ 2007سے ہمارے جی پی فنڈ میں کو ئی رقم جمع نہیں کر ائی گئی ہے اس انکشاف کے بعد ہو نا تو یہ چا ہیئے تھا کہ اس کر پشن کے ذمہ داروں کو سزاملنی چا ہیئے مگر افسوس یہ ہے کہ سیپکو کے افسران اس کر پشن میں ملوث افراد کو سپورٹ فرا ہم کر رہے ہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ کر پشن میں ملوث افراد کے خلاف کا روائی کی جا ئے اور غریب ملازمین کی تنخواہوں سے لو ٹی گئی رقم واپس دلا ئی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں