سندھ ہا ئی کو رٹ سکھر بینچ نے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کی ضما نت قبل از گرفتاری میں 5ستمبر تک تو سیع کر دی

جمعرات 1 اگست 2013 18:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1اگست۔ 2013ء) سندھ ہا ئی کو رٹ سکھر بینچ نے خیر پور سے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کی ضما نت قبل از گرفتاری میں 5ستمبر تک تو سیع کر دی ہے اور ان کے خلاف قتل کے مقدمے کی سما عت بھی پا نچ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے سندھ ہا ئی کو رٹ سکھر بینچ نے خیر پور سے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے خلاف گیا رہ مئی کوالیکشن کے موقع پر فا ئرنگ کر کے ایک شخص وہاب مو ریجو کو قتل کر نے کے مقدمے کی سما عت کی سما عت کے موقع پر نواب وسان اپنے وکیل سابق وفاقی وزیر قانون فا روق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہو ئے تاہم مخا لف وکیل کے پیش نہ ہو نے پر عدالت عالیہ نے ان کے خلاف مقدمے کی سما عت پا نچ ستمبر تک ملتوی کر تے ہو ئے ان کی ضما نت قبل ازوقت گرفتاری میں بھی تو سیع کر دی مقدمے میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نواب وسان کے وکیل فا روق ایچ نا ئیک نے بتا یا کہ نو اب وسان کے خلاف داخل مقدمہ جھوٹا ہے اور ان کو اس کے ذریعے ہراسا ں کیا جا رہا ہے بلاجواز مخالف وکیل تا ریخیں برھا رہا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں